شہباز شریف

وزیراعظم کی پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالفطر کے موقع پر پیغام میں پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں بے شمار برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے کے بعد عید اللہ تعالی کا مومنین کیلئے تحفہ ہے۔ عید ہمدردی اور بھائی چارے کیلئے اپنی رنجشیں بھلا کر اکٹھا ہونے کا نام ہے۔ عید معاشی طور پر کمزور بہن بھائیوں کو ان کی خوشیاں دوبالا کرنے میں مدد کرنے کا نام ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی اور ملکی معاشی حالات کے پیش نظر صاحبِ ثروت لوگ ضرورت مندوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔ عید پر مٹی کے اُن بیٹوں کو خراجِ عقیدت، جنہوں نے ملک کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ ان بہادر سپوتوں کو سلام جو اپنے پیاروں سے دور سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وطن کے یہ بہادر بیٹے اور ان کے اہلِخانہ کیلئے مجھ سمیت پوری قوم کے احترام اور عقیدت کے جذبات ہیں۔ پوری دنیا کے مسلمانوں سے اپیل کرتا ہوں نہتے فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کو بھی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اللہ تعالی ہمیں پوری دنیا میں امن و بھائی چارہ قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنے کی توفیق دے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے