شہباز شریف

شہباز شریف کی سعید رفیق سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ سعید رفیق سے خصوصی ملاقات کی، جس کے دوران ملکی سیاسی صورت حال اور حکومتی کی جانب پیش کئے جانے والے متوقع بجٹ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف سے پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ سعید رفیق سے ملاقات کی، اس موقع پر ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے جذبے، نظریاتی وابستگی اور سیاسی جرأت کو سراہا۔ شہباز شریف نے خواجہ سعد رفیق کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ دونوں بھائی اپنے عظیم والد کی سیاسی و عوامی میراث کو قابل فخر انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ملاقات کے دوران  پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے خواجہ سعید رفیق سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ  نوازشریف،مجھے اور پوری پارٹی کو آپ پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ آپ نے ریلوے اور سلمان رفیق نے پنجاب میں خاص طور پر صحت کے شعبے میں مثالی کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے