وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں پر جائزہ اجلاس

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میٹرو، اورنج لائن، بلیو لائن، گرین لائن پر پیش رفت اور اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کی 29 کلومیٹر طویل اورنج لائن میٹرو بس سروس کواین ایچ اے اسٹیشن کی بجائے فیض احمد فیض اسٹیشن سے جوڑ دیا گیا ہے۔ 20 کلومیٹر طویل بلیو لائن میٹرو بس سروس کورال تا پمز اسپتال افتتاح کیلئے تیار ہے۔ 13 اسٹیشنز پر مشتمل یہ روٹ اسلام آباد ایکپریس وے کے اطراف میں مسافروں کی بڑی تعداد کو معیاری اور کم قیمت سفری سہولیات فراہم کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 15.5 کلومیٹر طویل گرین لائن میٹرو بس سروس کے حوالے سے بتایا گیا کہ بارہ کہو تا پمز اسپتال میٹرو بس بارہ کہو سے آنے والے مسافروں اور اسلام آباد سے مری جانے والے سیاحوں کو سہولت فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے