فیصل کریم کنڈی

بلاول بھٹو پر تنقید کرکے فواد چوہدری اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کررہے۔ فیصل کریم کنڈی

کراچی (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کر کے فواد چوہدری اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کی بنیادی بیماری ان کی بنیادی تربیت ہے، بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کر کے فواد چوہدری اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فواد چوہدری بیان بازی کرنے کے بعد معافیاں بھی مانگتے ہیں۔

ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ کسی ملک کا حکمران عمران خان سے ملنا بھی گوارا نہیں کرتا تھا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے غیر ملکی دوروں کے ثمرات ملک کو مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب فواد چوہدری عمران خان کے لیے بھی گھٹیا زبان استعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے