پاکستان روس

پاکستان اور روس کے مابین براہ راست کارگو سروس کا آغاز

کراچی (پاک صحافت) پاکستان اور روس کے درمیان پہلی مرتبہ براہ راست کارگو سروس کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک شاہین پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او عبداللہ فرخ نے کہا ہے کہ روس کی بندرگاہ سینٹ پیٹرز برگ سے پہلا روسی کارگو جہاز 450 کنٹینر لے کر براہ راست 25 مئی کو کراچی پورٹ پہنچے گا۔ اس طرح سے پاکستان کے برآمدات کنندگان کے لیے روس سے سمندری تجارت کی بڑی سہولت کا آغاز ہوجائے گا۔

عبداللہ فرخ کا مزید کہنا ہے کہ براہ راست سمندری سروس شروع ہونے سے روس سے کارگو صرف 18 دن میں پاکستان کی بندر گاہ پہنچ جائے گا۔ اس سے قبل روس سے آنے والے جہاز کو ایک مہینہ لگ جاتا تھا۔ روس سے دوسرا جہاز 29 مئی کو کراچی پورٹ پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان روس کو 150 ملین کی ایکسپورٹ جبکہ 300 ملین کی امپورٹ کرتا ہے جبکہ دونوں ممالک کی باہمی تجارت کا حجم 2.50 ارب ڈالر تک بڑھنے کی گنجائش موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے