پیٹرولیم مصنوعات

وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کر دی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کردی ہے، ان کا کہنا ہے عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سمری مسترد کر دی ہے۔ وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پٹرول کی 29 اور ڈیزل کی 53 روپے قیمت بڑھانے کا کوئی امکان نہیں ہے اس لیے آج پٹرول مہنگا نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کیلئے اوگرا نے سمری حکومت کو ارسال کی تھی، اوگرا نے حکومت کو تجویز دی تھی کہ پٹرول 29 جبکہ ڈیزل 55 روپے فی لٹر مہنگا کیا جائے۔ لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اوگرا کی سمری مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے