مولانا فضل الرحمن نوازشریف

نوازشریف اور فضل الرحمن کا رابطہ، حکومت کیخلاف جدوجہد مزید تیز کرنے پر مشاورت

اسلام آباد (پاک صحافت) نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماوں نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف جدوجہد اور تحریک کو مزید تیز کرنے کے متعلق باہمی مشاورت کی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ نوازشریف نے پارٹی کی سی ای سی میٹنگ سے پہلے مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا۔ دونوں رہنماؤں نے حکومت مخالف تحریک کو فیصلہ کن بنانے پر مشاورت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان سے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس جلد بلانے کی درخواست کی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو آئندہ ہفتے اجلاس بلانے کا عندیہ دے دیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان اپوزیشن کا مشترکہ لانگ مارچ کے بارے میں پیپلزپارٹی کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ تنہا پرواز کی بجائے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کیے گئے فیصلوں کی پابند ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے