مریم اورنگزیب

وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں، جہاں تمام شہری اپنے عطیات جمع کروا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام کمرشل بینکوں کے ذریعے عطیات جمع کرنے کا سرکلر جاری کر دیا ہے، اندرون و بیرون ملک پاکستانی عطیات اس اکاؤنٹ میں جمع کراسکتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے اندرون و بیرون ملک تمام پاکستانیوں سے دل کھول کر عطیات جمع کرانے کی اپیل ہے، انہوں نے کہا ہے کہ یہ عطیات اکاؤنٹ (Prime Minister Relief Fund Account 2022 Account No. ‘G-12164) میں جمع کرائے جاسکتے ہیں، عطیات کے ذریعے تمام پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے کام میں شامل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سرکلر کے تحت تمام کمرشل بینک اور ان کی شاخیں وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ 2022 میں عطیات جمع کر سکتی ہیں۔ بیرون ملک پاکستانی وائر ٹرانسفر، منی سروس بیوروز، منی ٹرانسفر آپریٹرز اور ایکسچینج ہاؤسز کے ذریعے بھی عطیات بھجوا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے