مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کی کیپٹن احمد بدر شہید کے گھر آمد

تلہ گنگ (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز تلہ گنگ میں کیپٹن احمد بدر شہید کے گھر پہنچیں جہاں انہوں نے شہید کے والدین سے ملاقات کی اور اظہارِ تعزیت کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہونے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن احمد بدر شہید کے والد کی گفتگو نے پوری قوم کا حوصلہ اور ایمان تازہ کر دیا ہے۔ شہداء کی عظیم قربانیاں، شوق شہادت اور وطن پر مرمٹنے کے جذبے کی گواہی ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آخری دہشتگرد کو جہنم واصل کرنے تک قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ ہے، پوری قوم اپنے شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لے گی، امن کو ہماری کمزوری سمجھنے والوں کی غلط فہمی جلد دور ہو جائے گی۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پوری قوم شہدا اور ان کے ورثاء کی عزت و احترام کو یقینی بنانے گی، قوم ان عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے