راجہ ریاض

لوٹا صرف ایک ہے اور وہ عمران خان ہے۔ راجہ ریاض

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے باغی رہنما راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صرف ایک ہی لوٹا ہے اور وہ عمران خان ہے، جو صرف اور صرف اپنے ذاتی مفادات کے لئے ملک اور عوام کو استعمال کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم قومی اسمبلی سے استعفے نہیں دے رہے، بلکہ ایوان میں رہ کر بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ہمارا جو بھی کردار ہوگا وہ اسمبلی میں بیٹھ کر ادا کریں گے، امید کرتے ہیں حکومت صحیح سمت میں چلے گی۔

راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ لوٹا صرف ایک ہے اور وہ عمران خان ہے، انہیں چاہیے تھا اپوزیشن میں بیٹھتے اور حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی میں ہیں اور اس کا حصہ ہیں، جو بھگوڑے ہیں وہ بھاگ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے