شہبازشریف

وزیراعظم سے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے پارلیمنٹیرینز کی اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے پارلیمنٹیرینز نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے پارلیمنٹیرینز کی ہونے والی ملاقات میں صوبے میں آئندہ سیاسی حکمت عملی اور اتحادی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت کی گئی ہے۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورت حال کا بالعموم اور خیبرپختونخوا کے سیاسی حالات کا باالخصوص جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں الیکشن سے متعلق آئندہ حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے خواہشمند الیکٹیبلز کی لسٹ بھی وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کی گئی جبکہ اتحادی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے خیبرپختونخوا کے پارلیمنٹیرینز میں امیر مقام، مرتضی جاوید عباسی، پیر صابر شاہ، اختیار ولی، شہاب الدین، کیپٹن (ر) صفدر، سردار اورنگزیب اور دیگر شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے