شہباز شریف عاصم منیر

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، قومی سلامتی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے جس میں قومی سلامتی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے، سپہ سالار نے ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو کل بلایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے سدباب پر غور ہوگا جب کہ عسکری حکام دہشت گردی اور افغان بارڈر کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد پر بریفنگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے