شہباز شریف

وزیراعظم دورہِ سعودی عرب مکمل کر کے واپس وطن پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم محمد شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کی، شہباز شریف نے خانہ کعبہ کا طواف کیا اور عمرہ کے دیگر ارکان کی ادائیگی کی۔

شہباز شریف نے خانہ کعبہ میں نوافل بھی ادا کیے، بیت اللہ کے دروازے کھول کر وزیراعظم کو زیارتِ خاص کروائی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کی جبکہ انہوں نے عالمی امن و آشتی کے لیے بھی دعا کی۔

وزیراعظم نے دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصاً فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی دعائے خصوصی مانگی۔

اس موقع پر وفاقی کابینہ کے ارکان اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے