شیری رحمان

وزیراعظم اور وزراء کے اشتعال انگیز بیانات ملک میں انتشار پیدا کر رہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ نااہل و نالائق وزیراعظم اور ان کے کرپٹ وزراء کے اشتعال انگیز بیانات ملک میں انتشار پیدا کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل سرکار کو معلوم ہو چکا ہے کہ ان کا مینڈیٹ ختم ہو چکا ہے، ان کا منصوبہ اب عدم اعتماد میں تاخیری حربے استعمال کرنا ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت وزیراعظم کو بچانے کے لئے ہر ماورائے آئین آپشن استعمال کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماورائے آئین اقدامات اٹھانے، دھاوا بولنے اور دھمکیاں دینے سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا، آپ عدم اعتماد سے بچ نہیں پائے گے۔ تحریک انصاف اب تحریک انتشار بن چکی ہے۔ حکومت نے سندھ ہاوس پر حملہ کرنے والوں کو شخصی ضمانت پر رہا کرا دیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے