منظور وسان

وزیر اعظم کے رہنے کے امکانات کم ہیں، منظور حسین وسان

خیرپور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت سے متعلق اہم پیش گوئی کردی۔  منظور وسان کا کہنا ہے کہ رواں ماہ حکومت کیلئے اہم ہے، وزير اعظم کے رہنے کے امکانات کم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما  منظور وسان نے وفاقی حکومت سے متعلق نئی اہم پیشگوئی کرتے ہوئے کہا  کہ وزیر اعظم کے رہنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت کے خلاف تحریک چل پڑی ہے، جب تک مہنگائی کم نہیں ہوگی تب تک تحریک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ  خیر پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ملک میں ریکارڈ مہنگائی کی گئی ہے، عمران حکومت نے قرضوں کے اوپر قرضے لئے اور الزام سابقہ حکومت پر ڈال رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے رہنے کے امکانات  کم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے