ڈاکٹر عبد القدیر خان

ڈاکٹر عبدالقدیر خان سرکاری اعزاز کے ساتھ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپرد خاک

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے جوہری پروگرام کے بانی اور محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ 8 قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ نامور پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان طویل علالت کے بعد آج (10 اکتوبر کی) صبح 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر کی نماز جنازہ کی امامت پروفیسر ڈاکٹر محمد الغزالی نے کی جس میں قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے علاوہ سول و ملٹری حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جنازے کے وقت اسلام آباد میں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث عوام کو جنازہ گاہ پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس کے باوجود عوام کی بڑی تعداد اپنے قومی ہیرو کو الوداع کہنے کے لیے فیصل مسجد پہنچی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے جسدِ خاکی کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا اور نماز جنازہ سے قبل انہیں پاک فوج کے دستے کی جانب سے سلامی بھی پیش کی گئی۔ اس موقع پر فیصل مسجد کے اطراف اور اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ نماز جنازہ میں شرکت کے لیے وفاقی دارالحکومت کے قریبی شہروں سے بھی عوام کی بڑی تعداد پہنچی جبکہ کچھ شہروں میں غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے