خواجہ آصف

وزرائے اعظم کی گردنیں لینے کی روایت ختم ہونی چاہیے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اب وزرائے اعظم کی گردنیں لینے کی روایت ختم ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سپریم کورٹ کو خط لکھ کر ججوں کے اجلاس کا ریکارڈ مانگیں۔ سپریم کورٹ نے ہمارے اجلاس کی کارروائی کا ریکارڈ مانگا ہے، کیا ہمیں سپریم کورٹ کے اجلاس کی کارروائی مل سکتی ہے کہ کس جج نے کیس سننے سے انکار کیا؟۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مذاکرات کا کہنے والے پہلے اپنی پنچایت لگا کر مسئلہ حل کریں، آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ وہ پنچایتیں کرائیں گے۔ وزرائے اعظم کی گردنیں لینے کی روایت ختم ہونی چاہیے، ہمیں اپنے وزیراعظم کا تحفظ کرنا چاہیے چاہے وہ کسی بھی پارٹی کا ہو۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو خط لکھ کر قومی اسمبلی کی کارروائی کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے