نیئر بخاری

عمران خان نے معافی مانگ کر توہینِ عدالت تسلیم کرلی ہے۔ نیئربخاری

اسلام آباد (پاک صحافت) نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے عدالت میں معافی مانگ کر توہین عدالت تسلیم کرلی ہے جو اس کا ایک اور یوٹرن ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما نئیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عوام نے بھی دیکھ لیا کہ یوٹرن خان کتنا ڈٹ کر کھڑا ہے، پوری پارٹی دفاع کرتی رہی اور عمران خان نے اسی بیان پر معافی مانگ لی۔ عمران خان کا حالیہ بیان ایک اور یوٹرن ہے، عمران خان نے معافی مانگ کر توہینِ عدالت تسلیم کرلی۔

نیئر بخاری کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کے معافیاں مانگنے کا وقت شروع ہوچکا ہے، خاتون جج کے بعد عمران خان اب پوری قوم سے بھی معافی مانگیں گے۔ پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان بند گلی میں پھنس چکے ہیں۔ اس کے تمام جھوٹے دعوے اور نعرے قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے