مرتضی وہاب

ڈپٹی کمشنرز اور ایڈمنسٹریٹرز اپنے اپنے اضلاع میں کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ اگلے تین دن بارش کے حوالے سے اہم ہیں، تمام ڈپٹی کمشنرز اور ایڈمنسٹریٹر ز اپنے اپنے اضلاع میں کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کی زیر صدارت بارشوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈمنسٹریٹرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ایڈمنسٹریٹرز نے انتظامات سے متعلق ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو تفصیلی بریفنگ دی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ اگلے تین دنوں کے لیے بارشوں کی پیشنگوئی کے مدنظر تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ایڈمنسٹریٹرز اپنے اپنے اضلاع میں کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو رواں دواں رکھنے کے لیے ان کے روٹس پر ہی انتظامات کیے جائیں تاکہ ٹریفک دوسری شاہراہوں کی طرف نہ جائے، جہاں جہاں چوکنگ پوائنٹس تھے انہیں ختم کرکے پانی کی روانی بہتر کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے