رانا ثناء اللہ

ن لیگ کی جانب سے حلقہ بندیوں کے عمل کو تیز کر کے الیکشن جلد کرانے کی تجویز

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن نے حلقہ بندیوں کے عمل کو تیز کر کے الیکشن جلد کرانے کی تجویز الیکشن کمیشن کو دے دی ہے۔  اس حوالے سے  ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 14دسمبر تک حلقہ بندیاں مکمل ہوں گی، اس کے بعد 54 دن کا الیکشن شیڈول ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد ن لیگ کے رہنماوں نے پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر ن لیگی وفد نے 2018 میں آر ٹی ایس بیٹھنےاور نتائج میں تاخیر جیسے مسائل پر خدشات کا اظہار بھی کیا اور ضابطہ اخلاق کے ذریعے انتخابی اخراجات میں کمی اور نفرت کی سیاست کی روک تھام یقینی بنانے کی تجویز دی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کروانے کا پابند ہے، الیکشن کمیشن کی دعوت پر آنے والے انتخابات سے متعلق امور پر بات چیت کی، الیکشن کمیشن نے اپنی تیاریوں پر بریفنگ دی۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ  الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کروائی ہے کہ سیاسی جماعتوں سے ضابطہ اخلاق شیئر کریں گے، 2018 والی شکایت کے ازالے کے لیے الیکشن کمیشن مؤثر اقدامات کرے گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ خواتین کی نشستیں بڑھانے سے متعلق بھی الیکشن کمیشن کو کہا گیا ہے، آئندہ الیکشن آئین اور قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کروائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے