رانا ثناءاللہ

عمران خان کے ہتھکنڈے ناکام ہوچکے، الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ہتھکنڈے ناکام ہوچکے، الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس نے ثاقب نثار کا کردار بے نقاب کردیا ہے، آج وہی ثاقب نثار پی ٹی آئی کے ٹکٹ بیچ رہا ہے، عمران خان کی الیکشن کرانے کی دھونس اور دھمکیوں سے دباو میں نہیں آئیں گے۔ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی اور الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ سی پیک کو 2020 تک مکمل ہونا تھا لیکن بدقسمتی سے 2018 میں پی ٹی آئی آگئی، سی پیک منصوبہ مکمل ہوتا تو آج ملک کو بحرانوں کا سامنا نہ ہوتا، پونے چار سال میں تحریک انصاف نے فیصل آباد میں کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں بنایا۔

انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ ہونے کے باوجود عمران خان کے تجربے کی کیا ضرورت تھی؟ مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دور میں ملک ترقی کر رہا تھا لیکن سازش کے تحت عمران خان کو لایا گیا، اب ہر کسی کو معلوم ہوگیا ہے کہ کیسے عمران خان کو لایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف

(پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنی آئینی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے