سارہ خان

سارہ خان اور فلک شبیر نے مداحوں کو سرپرائز کا راز بتادیا

کراچی (پاک صحافت) اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے مداحوں کو اپنی شادی کی پہلی سالگرہ پر ’سرپرائز‘ دینے کا راز بتاتے ہوئے واضح کردیا کہ وہ پہلی بار ایک ساتھ گانے میں جلوہ گر ہوں گے۔ خیال رہے کہ سارہ خان نے انسٹاگرام پر فلک شبیر کے ساتھ 16 جولائی کو ریلیز ہونے والے گانے کی جھلک جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا گانا ’زندگی‘ کل ریلیز ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سارہ خان  نے پوسٹ کے کیپشن میں مزید  لکھا کہ ان کی شادی کی پہلی سالگرہ پر وہ ’زندگی‘ میں ایک ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔اسی حوالے سے فلک شبیر نے بھی پوسٹ کی اور انہوں نے بھی گانے کی وہی جھلک شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’زندگی‘ 16 جولائی کو ان کی شادی کی پہلی سالگرہ پر ریلیز ہوگا۔دونوں نے بتایا کہ ان کا پہلا گانا ’زندگی‘ میسو مکس ریکارڈ کے لیبل تلے ریلیز ہوگا اور اس کی ہدایات بلال سیف نے دی ہیں۔

واضح رہے کہ فلک شبیر اور سارہ خان نے ’سرپرائز‘ کی وضاحت کرنے سے ایک روز قبل 14 جولائی کو اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر بھی رومانوی تصاویر شیئر کی تھیں۔دونوں نے گزشتہ برس 16 جولائی کو شادی کی تھی اور اب پہلی بار دونوں شادی کی سالگرہ کے موقع پر گانے میں رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔جوڑے کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش بھی متوقع ہے اور اس حوالے سے سارہ خان نے شوبز کی مصروفیات بھی کم کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

افتخار ٹھاکر مرحوم والدہ اور بہن کو یاد کرکے رو پڑے

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر اپنی مرحوم والدہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے