اعظم نذیر تارڑ

نیب کے دائرہ اختیار سے باہر کیسز ختم نہیں ہوں گے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نیب کے دائرہ اختیار سے باہر کیسز ختم نہیں ہوں گے۔  بلکہ احتساب کی عدالتیں نیب کے دائرہ اختیار سے باہر کیسز کو متعلقہ فورمز پر بھیجیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ احتساب عدالتیں نیب کے دائرہ اختیار سے باہر کیسز کو متعلقہ فورمز پر بھیجیں گی۔ اعظم تارڑ کا کہنا تھا کہ کون سا کیس کہاں منتقل ہوگا؟ یہ اختیار احتساب عدالتوں کا ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نے کہا کہ نیب ترامیم سے ختم ہونے والے نیب کیسز کی منتقلی کے قانون کی وفاقی کابینہ منظوری دے چکی۔ وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس ہونے تک کابینہ سے منظور قانون کو آرڈیننس کے لیے بھیجا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے