سعید غنی

نیب میں پیش نہیں ہوں گا، دیکھتے ہیں کیا کاروائی ہوتی ہے، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو واضح طور پر کہہ دیا کہ وہ نیب میں پیش نہیں ہوں گے، نیب کو جو کچھ کرنا ہے وہ کر لے۔  دوسری جانب نیب نے بھی سعید غنی کو کہا کہ ہے اگر وہ پیش نہیں ہوئے تو فوجداری کے تحت ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے نیب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، سعید غنی نے یہ بھی بتایا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کے معاملے پر ایف آئی اے نے نوٹس کی ہارڈ کاپی بھجوا دی ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ ایف آئی اے نے کہا ہے کہ پیش نہ ہوئے تو ضابطۂ فوجداری کے تحت کارروائی کریں گے۔ سعید غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ کیا کارروائی ہو گی، اسے انجوائے کرنا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے