چین اور پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک پارٹنر اور فولادی دوست ہیں، چینی وزارت خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین اور پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک پارٹنر اور فولادی دوست ہیں۔ چینی وزارتِ خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پچھلی دہائی میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور سی پیک کے نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے، سی پیک چین اور پاکستان کی دوستی کے لیے ایک نیا معیار بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر چینی نائب وزیر اعظم کے دورۂ پاکستان کے حوالے سے چین کی وزارتِ خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2023ء چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور سی پیک کی 10 ویں سالگرہ ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستانی حکومت سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں شاندار تقریب کرے گی جس میں چین کے صدر کے خصوصی نمائندے نائب وزیرِ اعظم شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ چین کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی نائب وزیرِ اعظم ہی لائی فنگ دورے کے دوران پاکستانی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ چینی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ چینی نائب وزیرِ اعظم کے دورے سے سی پیک کی ترقی کو اپ گریڈ کرنے میں مدد ملے گی، اس دورے سے پاک چین تعلقات کو مضبوط اور گہرا کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے