خواجہ آصف

حکومت کا بستر کبھی بھی گول ہوسکتا ہے، انتخابات کسی بھی وقت آسکتے ہیں، خواجہ آصف

راولپنڈی  (پاک صحافت)  پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے بڑا انکشاف کر دیا، خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا بستر کبھی بھی گول ہو سکتا ہے اور انتخابات کسی بھی وقت آسکتے ہیں۔  خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور غربت سے عوام تنگ آچکے ہیں، عوام موجودہ حکومت سے  مایوس ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں اگر حکومتی مینڈیٹ حاصل کرنا ہے تو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا۔ آپ کی مقامی پارٹی قیادتوں میں لڑائیاں ہیں، کارکن خدا کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔

واضح رہے کہ کارکنوں سے خطاب کے دوران خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پاکستان کی خدمت کی اور قربانیاں دیتی آئی ہے، پاکستان کی جمہوری تحریک میں مسلم لیگ ن کی قربانیاں مثال رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے پشاور تک نواز شریف کے پیچھے کھڑے ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے