انوارالحق کاکڑ

نگراں وزیراعظم کی کویت کے اوّل نائب وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کویت کے اوّل نائب وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کویت سٹی میں البیان محل پہنچے، جہاں کویت کے اول نائب وزیراعظم شیخ طلال الخالد الاحمد الصباح نے ان کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم کو کویت کے امیری گارڈ کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، پاکستان اور کویت کے ترانے پیش کیے گئے۔

نگراں وزراء اور وزیراعلی پنجاب محسن نقوی بھی وفد میں شامل ہیں۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے وفود کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے