شہباز شریف

نگراں سیٹ اپ کی تشکیل، وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں انتخابات کے انعقاد کے لیے نگراں سیٹ اپ کی تشکیل کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلا لیا۔ ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کا سربراہی اجلاس کچھ دیر بعد ویڈیو لنک پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پاکستا ن پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  اور  جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سمیت حکومتی اتحادی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نگراں وزیر اعظم کے لیے ناموں پر غور ہوگا۔

واضح رہے کہ اجلاس میں حفیظ شیخ، شاہد خاقان عباسی، اسلم بھوتانی، فواد حسن فواد سمیت دیگر ناموں پر غور ہوگا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے حکومتی اتحاد کی جانب سے نگراں سیٹ اپ پر مشاورت 2 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے