نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 14 اگست کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 14 اگست کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز  بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی سمری پر صدر مملکت نے بھی دستخط کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں  نگران وزیراعظم کے حوالے سے مشاورت کا دوسرا دور ہوا جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف لاہور روانہ ہوگئے تھے۔اب انوار الحق کاکڑ کو وزیر اعظم کا پروٹوکول دے دیا گیا جبکہ شہباز شریف کو آج وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نگران وزیراعظم کے تقرر کے بعد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا اور اپنا ذاتی سامان لے گئے تھے۔ یاد رہے کہ نگران وزيرا‏عظم کا فیصلہ ہفتے کو ہوا تھا جس کیلئے قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے انوار الحق کاکڑ کا نام دیا تھا جس پر شہباز شریف نے اتفاق کیا بعد ازاں صدر عارف علوی نے تعیناتی کی منظوری دے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے