پیپلزپارٹی

سینیٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ نشستیں جیت لیں

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ نشستیں جیت لیں جبکہ خیبرپختونخوا میں الیکشن ملتوی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی 19 نشستوں کے لیے قومی، سندھ اور پنجاب کی اسمبلیوں میں ووٹنگ ہوئی، پاکستان پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ 11 اور مسلم لیگ (ن) نے 6 نشستیں حاصل کیں، جبکہ سندھ سے آزاد امیدوار فیصل واوڈا بھی کامیاب ہوئے۔ سینیٹ کی خالی نشستوں پر پولنگ کا وقت 9 بجے شروع ہوا اور پولنگ 4 بجے تک جاری رہی۔

جمعیت علمائے اسلام نے بھی آخر وقت میں سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ ختم کردیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے مولانا فضل الرحمان کو حکمران اتحاد کو ووٹ دینے پر قائل کرلیا۔ سینیٹ کی 12 نشستوں پر 20 امیدوار مدمقابل تھے، جن میں سے 10 پاکستان پیپلزپارٹی ایک نشست متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور ایک آزاد امیدوار نے حاصل کی۔

جماعتِ اسلامی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان ووٹ کاسٹ نہیں کیا جبکہ جی ڈی اے کے 3 ارکان سندھ اسمبلی نے تاحال اپنا حلف نہیں اٹھایا ہے، سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر اشرف علی جتوئی، دوست علی جیسر، کاظم علی شاہ، مسرور احسن، ندیم بھٹو سینیٹر منتخب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے