مریم حمزہ مولانا

مریم نواز اور حمزہ شہباز سے مولانا فضل الرحمن کی اہم ملاقات

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز اور حمزہ شہباز سے سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمن نے جاتی امرا میں ایک اہم ملاقات کی ہے۔ جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن مسلم لیگ ن کے رہنماوں مریم نواز اور حمزہ شہباز سے اہم ملاقات کے لئے جاتی امرا پہنچ گئے ہیں۔ ملاقات میں مسلم لیگ ن کے دیگر اہم رہنما بھی شریک ہیں۔ اس ملاقات میں پی ڈی ایم کی جانب سے اگلے لائحہ عمل کے متعلق مشاورت کی جارہی ہے۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور پی ڈی ایم کی جانب سے لانگ مارچ کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اس ملاقات کو حکومت مخالف تحریک کو دوبارہ چلانے کے لئے اہم قرار دیا جارہا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کو بھی اس تحریک کا حصہ بنانے اور اپوزیشن اتحاد کے ساتھ رکھنے کے متعلق بھی اہم فیصلہ جات کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں بل گیٹس سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈبلیو ای …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے