نوازشریف شہبازشریف

نواز شریف سے ملاقات کیلئے شہباز شریف لندن روانہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہو گئے۔ اس حوالے جاری یبان میں ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے بتایا کہ شہباز شریف لاہور سے لندن روانہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اس قبل مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف آج لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ لندن میں قیام کے دوران شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ تاہم اب ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ شہباز شریف لندن کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اطلاعات نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کراچی سے اسلام آباد جانے والی مسافر کوچ کے حادثے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر سن کر دل بے حد دکھی ہے، مریم اورنگزیب نے متاثرہ خاندانوں سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے