احسن اقبال

نوازشریف کی نااہلی ختم ہوچکی، معاشی بحران پر قابو پالیں گے۔ احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی ختم ہوچکی، معاشی بحران پر قابو پالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 سے 3 سال میں پاکستانی معیشت کو بہتر کرسکتے ہیں، 2013 میں موجودہ سے بھی بدتر حالات تھے۔ ہم نے آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کرلیا تھا، نوازشریف نے دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی نااہلی ختم ہو چکی ہے، قانون میں نااہلی کی مدت 5 سال ہے، پارٹی قائد اپنے کیسز کا سامنا کریں گے، نوازشریف کیخلاف تمام کیسز جھوٹ پر مبنی تھے۔ کیسز کا مقصد نوازشریف کو سیاست سے نکالنا تھا، یقین ہے کہ نواز شریف کو انصاف ملے گا، قائد ن لیگ نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلا، انھوں نے سائفر کے معاملے پر کہا کہ ہم کھیلیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک کے سفارتی تعلقات سے کھیلا ہے۔ ان کو استدعا کرنے کی بجائے شواہد دینا چاہئیں، وہ قانونی عمل کو لمبا کر رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک دن تو جواب دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے