کیپٹن صفدر

نوازشریف کو 25 دسمبر کو جاتی عمرہ پر سالگرہ کی مبارکباد دونگا۔ کیپٹن صفدر

لاہور (پاک صحافت) کیپٹن صفدر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو 25 دسمبر کو جاتی عمرہ پر سالگرہ کی مبارکباد دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر ضلع کچہری میں پیش ہوئے جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے اشتعال انگیز تقاریر کے کیس میں ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر پیش نہ ہونے پر کیپٹن صفدر کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق عدالت کے باہر کیپٹن صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے۔ میری خواہش ہے کہ نواز شریف کو 25 دسمبر کو جاتی عمرہ پر سالگرہ کی مبارکباد دوں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مزید بہتری آرہی ہے اور مزید اچھے دن آئیں گے۔ جب بھی ملک ترقی کرنے لگتا ہے عمران خان پاؤں پکڑ لیتا ہے۔ 2013ء میں دھرنے میں چینی صدر نے پاکستان آنا تھا اس وقت بھی سازش کی گئی۔ اب بھی عمران خان اسی نوعیت پر چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے