واٹس ایپ

واٹس ایپ نے ایک اور نئے فیچر پر کام شروع کر دیا

کیلفورنیا (پاک صحافت) واٹس ایپ پیغام رسانی کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن ہے جو اپنے صارفین کے لیے اسٹیٹس کے حوالے سے ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے۔ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اسٹیٹس اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے کے لیے ایک نئے فیچر کو متعارف کروانے جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس کے بعد واٹس ایپ صارفین بھی انسٹاگرام کی طرح پرائیویٹ چیٹ کے دوران کانٹیکٹ لسٹ میں شامل اسٹیٹس اپ ڈیٹ پر نظر رکھ سکیں گے۔ اس فیچر کے حوالے سے صارف کی چیٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا ہے جس میں دوران چیٹ ہی کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نمبرز پر اپ ڈیٹ کیے گئے اسٹیٹس کو بھی دیکھا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ فیچر کے ذریعے واٹس ایپ صارفین کو کانٹیکٹ لسٹ میں شامل کسی بھی صارف کی پروفائل پک پر کلک کرنے سے ان کا اسٹیٹس دیکھنے کی اجازت دے گا۔ یاد رہے کہ ابھی یہ معلوم نہیں کہ یہ فیچر کب جاری کیا جائے گا کیونکہ متعلقہ فیچر تیاری کے مراحل میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے