شیری رحمان

سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہوگی۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہمیں سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو تاریخ کے تباہ کن سیلاب کا سامنا ہے، تین کروڑ 30 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں، دو کروڑ سے زائد افراد کو ضروریات زندگی کی ضرورت ہے۔ بلوچستان میں پانی خشک ہونے کے باوجود مشکلات برقرار ہیں، ایک تہائی پاکستان زیر آب ہے جس کے باعث لوگوں کو مشکلات اور بدحالی کا سامنا ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سیلاب کے باعث خوفناک مناظر دیکھنے کو ملے ہیں، لوگوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے جبکہ سب کو اس معاملے پر اجتماعیت اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ یوکرین جنگ کے باعث توانائی اور خوراک کا عالمی سطح پر بحران ہے، پاکستان کو ایسی صورتحال میں تشویشناک حالات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو سیاسی محاذ آرائی سے گریز کرنا چاہیے۔ یہ لوگوں کی لاشوں پر سیاست کررہے ہیں ان کو شرم آنی چاہیے جبکہ ان کو جلسوں کے لئے لوگ نہیں مل رہے، یہ لوگوں سے لانگ مارچ کے لئے حلف لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے