آصف زرداری

ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے ملک اور قوم کے دشمن ہیں، آصف زرداری

اسلا م آباد (پاک صحافت) پاکستان  پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے ملک اور قوم کے دشمن ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دھرتی کی حفاظت کرنے والوں پر حملے کرنے والے ناقابل معافی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  سابق صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ کرنے کے مضر اثرات سامنے آ رہے ہیں ، دہشتگردی کی نرسریوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔دھرتی ماں کی حفاظت کرنے والے قوم کے ہیرو اور قابل فخر بیٹے ہیں۔

واضح رہے کہ  سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کلیئرنس آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 13 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  کے مطابق بلوچستان میں نوشکی، پنجگور میں دہشت گرد حملوں کے جواب میں سیکورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 13 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے