مولانا فضل الرحمن

بیرونی قوتوں کے وفاداروں کے چنگل سے پاکستان کو نکالنا ہے۔ مولانا فضل الرحمان

کوئٹہ (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ہم نے بیرونی قوتوں کے وفاداروں کے چنگل سے پاکستان کو نکالنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سراوان ہاؤس میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پاکستان کے آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کررہے ہیں، اپنی خود مختیاری کے حوالے سے امریکا اور یورپ کو کہنا چاہتے کہ ہم دوستی کریں گے مگر غلامی قبول نہیں۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ آج صرف میرے لیے نہیں پوری جمعیت کیلئے خوشی کے لمحات ہیں، بلوچستان کی ممتاز شخصیت اور ممتاز رفقاء بڑی تعداد میں جے یو آئی میں شمولیت کااعلان کررہے ہیں، میں دل کی گہرائیوں سے انہیں خوش آمدید کہتا ہوں اور مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ میں کئی بار یہاں حاضر ہوا اور رئیسانی صاحب کی میزبانی سے لطف اندوز ہوتا رہا ہوں، کئی دفعہ انہیں شامل ہونے کی دعوت دی، آج ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسائل کا انبار ہے، وسائل کچھ نہیں ہیں، بلوچستان کے جو وسائل ہیں ان پر یہاں کے لوگوں کا اختیار نہیں، ہم صوبے کے عوام کو اپنے صوبے کے وسائل کا مالک سمجھتے ہیں، ہمیں محنت کرنا پڑے گی تاکہ ہم اپنی حکومتیں بنائیں، جو حکومتیں ہم پر باہر سے مسلط کی جاتی ہیں، بیرونی قوتیں ہمارے اختیارات پر قبضہ کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے