وزیر اعلیٰ سندھ اسپتال آمد

وزیر اعلیٰ سندھ کی آغا خان اسپتال آمد، کائنات کو مکمل صحتیابی تک اسپتال میں رکھنے کی ہدایت

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آغا خان اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے گھوٹکی  ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والی 13 سالہ کائنات کی عیادت کی،  اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے نے ڈاکٹروں کو کائنات کی مکمل صحت یابی تک اسپتال میں رکھنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ  نے کائنات کے بھائی کو بھی نوکری دینے کی یقین دہانی کروائی۔

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی ٹرین حادثے میں 13 سالہ بچی کائنات شدید زخمی ہوئی تھی، کائنات کو وزیر اعلیٰ سندھ نے 24 جنوری کو آغا خان اسپتال منتقل کروایا تھا، حادثے میں کائنات کے رشتے دار، والدین اور بھائی شہید ہوگئے تھے۔ ٹرین حادثے کے باعث کائنات کی دونوں ٹانگیں اور ایک بازو میں فریکچرز تھے، وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کائنات کی حالت دیکھ کر اسے فوری آغا خان اسپتال منتقل کروایا تھا۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر کائنات کے علاج کے اخراجات سندھ حکومت نے برداشت کیئے، وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ ایک ڈاکٹر کو کائنات کی دیکھ بھال کیلئے مقرر کیا۔ خیال رہے کہ آج اسپتال پہنچنے پر مراد علی شاہ نے کائنات سے کہا کہ آپ کی پڑھائی کے اخراجات سندھ حکومت ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے