جہانگیر ترین نواز شریف

نوازشریف اور جہانگیرترین کے الیکشن لڑنے کی راہ ہموار

اسلام آباد (پاک صحافت) نااہلی کی سزا 5 سال تک کرنے کا بل منظور ہونے کے بعد نواز شریف اور جہانگیر ترین کے الیکشن لڑنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا پانچ سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا ہے۔ بل کی منظوری سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے الیکشن لڑنےکی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے۔

قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی نے الیکشن کی تاریخ الیکشن کمیشن کو دینےکا بل بھی اتفاق رائے سے منظور کیا ہے۔

خیال رہےکہ نااہلی کی مدت پانچ سال کرنےکا بل سینیٹ سے پہلے ہی منظور ہوچکا ہے۔ 16 جون کو ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے ترمیمی بل کی مخالفت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے