نفیسہ شاہ

نفیسہ شاہ کا حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈپٹی جنرل سیکریٹری نفیسہ شاہ نےنفیسہ شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ نے  حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اطلاعات پہنچ رہی ہیں کہ  آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کی ڈکٹیشن دی ہے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا ہے کہ  آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت کو سالانہ ٹیکس کا ہدف 63 کھرب کرنے کی بھی ڈکٹیشن دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ نے حکومت کے آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات سے متعلق مزیدکہنا تھا کہ پارلیمان اور سیاسی جماعتیں آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی شرائط سے لاعلم ہیں۔ آخر میں انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ پارلیمنٹ کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی شرائط سے متعلق اعتماد میں لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے