مریم نواز

نااہل شخص نے اقتدار کی ہوس میں اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ کیا، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے  کہا ہے کہ نااہل شخص نے اقتدار کی ہوس میں اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ کیا، سپرپاور ملک کو دھمکیاں دینے والا آج کل راہداری ضمانت پر گھوم رہا ہے۔ ایک بچہ جس کی عمر 70سال سے اوپر ہے وہ انقلاب لانے نکلا ہے، گھر سے نکلا بچہ ابھی تک گھر نہیں پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان ملک کے پاسبان ہیں، سوشل میڈیا ٹیمیں بہتر کام کررہی ہیں، سوشل میڈیا ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی افادیت آج بڑھ رہی ہے، ہم سب نے ایک نئے جذبے کے ساتھ پاکستان کی خدمت کرنی ہے، پاکستان اس وقت مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔

واضح رہے کہ  مریم نواز نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت اس وقت وینٹی لیٹر پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہا گیا مشکل وقت میں حکومت کیوں لی؟ اس وجہ سے حکومت لی کہ ملک کو موجودہ صورتحال میں آگے لے کر جانا ہے، سابق دور میں ہر شعبے کو تباہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ صرف اپنی نااہلی کی وجہ سے حکومت سے نکالے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے