ناصر حسین شاہ

نااہل حکومت کی وجہ سے ملک میں تاریخی مہنگائی، بے روزگاری اور بد عنوانی ہے، ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر بلدیات سندھ  سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ نااہل حکومت کی وجہ سے ملک میں تاریخی مہنگائی،  بے روزگاری اور بد عنوانی ہے۔ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مارچ عوامی مارچ ہے،  مہنگائی خود کرنے والے کس کے لیے مارچ کررہے ہیں ؟

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے جار ی بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے متعلق گفتگو میں کہا کہ ایک طرف بلاول بھٹو کے ساتھ عوامی سمندر ہوگا اور دوسری طرف پی ٹی آئی کے گنے چنے لوگ۔ پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ مہنگائی خود کرنے والے کس کے لیے مارچ کررہے ہیں ؟

واضح رہے کہ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جب تیل سستا تھا تو انہوں نے اسٹور نہیں کیا بلکہ آئل کمپنیز کو بھی نہیں کرنے دیا، وزیر اعظم کہتے تھے کے آئی ایم ایف سے قرضہ لیا تو خودکشی کرلوں گا، 70 برس سے ملک میں بجلی مہنگی نہیں ہوئی انہوں نے بجلی مہنگی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے