راجہ پرویز اشرف

ایسا لائحہ عمل طے کریں کہ حکومت گھر چلی جائے، راجہ پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر اور سابق وزیر اعظم راجہ پروزی اشرف کا کہنا ہے کہ ایسا لائحہ عمل طے کریں کہ حکومت گھر چلی جائے اب عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے اپوزیشن میدان عمل میں ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کو لاچار کر کے رکھ دیا ہے جو تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سابق صدر   آصف زرداری کا جماعت اسلامی نے پرتپاک استقبال کیا جس پر میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  پاکستان میں جماعت اسلامی و پیپلز پارٹی کی قیادت ملاقات کرتی رہتی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

واضح رہے کہ راجہ پروزی اشرف نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ ستائیس فروری کو لانگ مارچ قائد اعظم کے مزار سے شروع کریں گے۔راجہ پرویز  اشرف نے کہا کہ  آئینی و قانونی عدم اعتماد بھی پیش کریں گے اس ہتھیار کو استعمال کریں گے۔ انہوں نے  نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں میں حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے اتفاق پیدا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے