پی ٹی آئی

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی، پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر پی ٹی آئی کے دیگر رہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کیخلاف نئی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔ وفاقی حکومت نے ملٹی فارم انویسٹی گیشن شروع کرائی ہے۔ جس میں مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق ایک سویلین انٹیلی ایجنسی کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ پاک فوج کیخلاف جو ہرزہ سرائی سوشل میڈیا پر شروع کی گئی ہے اس کی تحقیقات کرے اور جہاں ضرورت پڑے فوری گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے، وزارت داخلہ کی جانب سے یہ ٹاسک سونپا گیا ہے جس کیلئے اسلام آباد پولیس، رینجرز اور ایف سی کی مدد لے جائے گی۔ شہباز گل کی گرفتاری کی کڑیا ں بھی اسی تحقیقات سے ملتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مرتضی وہاب

شہر کی کسی سڑک پر سیکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ نہیں۔ میئر کراچی

کراچی (پاک صحافت) میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ شہر کی کسی سڑک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے