رانا ثناءاللہ

میرا پنجاب میں داخلہ بند کیا تو گورنر راج لگانے کا جواز ہوگا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گورنر راج لگانے کے لئے سمری تیار ہے۔ اگر میرا پنجاب میں داخلہ بند کیا تو گورنر راج لگانے کا جواز ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ میں نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کیلئے سمری پر کام شروع کر دیا ہے ،گورنرراج کی سمری وزارت داخلہ میں تیار ہو رہی ہے۔ کسی نے بھی وفاق پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی تو اسے روکیں گے، پنجاب یا خیبر پختونخوا سے چڑھائی کا فیصلہ کیا تو وہیں سے روکیں گے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ انکوائری ہو رہی ہے، عمران خان کی کرپشن سامنے آرہی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے مزید عدم استحکام پیدا ہوا ہے، نواز شریف واپس آئیں گے اور انتخابی مہم چلائیں گے، عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد مسلم لیگ (ن) کا فیصلہ تھا کہ عام انتخابات کی طرف جایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے