یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، پی پی پی کا شدید احتجاج

اسلا م آباد (پاک صحافت) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، جس پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔پی پی پی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے اسٹاف کو ائیرپورٹ کے امیگریشن کاؤنٹر پر بتایا گیا کہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی نے ٹوئٹر پر کہا کہ حکومت نے پی پی پی رہنما کو اٹلی کی حکومت کی دعوت پر ماحولیاتی کانفرنس میں ملک کی نمائندگی کے لیے جانے سے روکا۔انہوں نے کہا کہ ‘جب تک جرم ثابت نہ ہو بے گناہی اور نام نہاد جمہوریت میں اپوزیشن لیڈر کو پاکستان کی نمائندگی اور بین الاقوامی کانفرنس میں پارلیمانی وفد کی قیادت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، ہم اس طرح کی جمہوریت میں رہتے ہیں’۔

واضح رہے کہ علی موسیٰ گیلانی نے یہ بھی کہا کہ  ای سی ایل جیسے ہتھکنڈے آج پاکستان کو کمزور کر رہے ہیں جب عالمی سطح پر پاکستان کو قیادت کی اشد ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق خاندانی ذرائع نے بتایا کہ یوسف رضا گیلانی نے حکومت سے باہر جانے اجازت طلب کی تھی اور انہیں اجازت دی گئی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ ‘انہیں 15 دن کے لیے باہر جانے کی اجازت دی گئی تھی اور یہ ایک دفعہ کی اجازت تھی’۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے