مہنگائی

مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ، عوام پریشان

اسلام آباد (پاک صحافت) مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ خیال رہے کہ رواں ہفتے 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی مجموعی شرح 15 اعشاریہ 23 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ک ہفتے کے دوران برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 25روپے95پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 279 روپے 55 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اعداد و شماریات کے مطابق رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 217 روپے 57 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد  گھریلو سیلنڈر کی قیمت 2306 روپے  سے بڑھ کر 2523 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران گھی کے پیکٹ کی قیمت  میں 16 روپے 71 پیسے  کا اضافہ ہوا۔ رواں ہفتے ڈھائی کلو گھی کا ٹن 38 روپے 56 پیسے مہنگا ہوا۔ رواں ہفتے مسٹرڈ آئل کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 33 پیسے  کا اضافہ ہوا جبکہ بچوں  کا خشک دودھ  5 روپے 69 پیسے مہنگا ہوگیا۔ یاد رہے کہ رواں ہفتے گرم مصالحہ، دہی، چائے کی پتی، مٹن اور تازہ دودھ بھی مہنگاہوا۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے