خواجہ آصف

خواجہ آصف نے گورنر اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا نمائندہ قرار دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو آئی ایم کا نمائندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کے نمائندے ہیں انہوں نے ملک کا دیوالیہ کر دیا ہے۔ ن لیگ کے رہنما کا کہنا ہے کہ بیرونی قرضے بڑھے ہیں، تاہم  رضا باقر نے سنگدلی دکھائی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے جاری بیان میں رضا باقر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ روپے کی قدر کم ہونے سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا ہے، پاکستان کے 22 کروڑ عوام کا کیا بنے گا، یہ نہیں سوچا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، مہنگائی پوری دنیا میں ہورہی ہے، امریکا میں جو مہنگائی ہے وہ پچھلے 30 سالوں میں نہیں ہوئی۔ ادائیگیوں کا دباؤ اس لیے ہے کہ ہماری معیشت بہتر ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے