جاوید لطیف

تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں، عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے، جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے مطالبہ کیا ہے کہ، ان کے خلاف تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں، لہٰذا عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم جاری کرے۔ ذرائع کے مطابق جاوید لطیف کی جانب سے ضمانت کے لیے سیشن عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کی جانب سے  ان کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے پر ضمانت کے لیے سیشن عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے ۔ خیال رہے کہ  جاوید لطیف کی درخواست پر  ایڈیشنل سیشن جج نے فریقین کو 4 جون کے لیے نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہوں، تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں، جیل میں قید رکھنے کا اب کوئی جواز نہیں ہے۔ جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے